اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قومی پرچم کی بے حرمتی سے پورا ملک دکھی ہوا ہے: مودی - زرعی قوانین کے خلاف دہلی میں ٹریکٹر ریلی

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں کہا کہ 26 جنوری کو دہلی میں ترنگے کی بے حرمتی سے پورا ملک بہت دُکھی ہوا ہے۔'

وزیراعظم کا ماہانہ پروگرام من کی بات
وزیراعظم کا ماہانہ پروگرام من کی بات

By

Published : Jan 31, 2021, 1:18 PM IST

نریندر مودی نے 'من کی بات' پروگرام میں یوم جمہوریہ پر قومی دارالحکومت دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'قومی پرچم ترنگا کی بے حرمتی سے بے حد دُکھی ہوں۔'

وزیراعظم کا ماہانہ پروگرام من کی بات

واضح رہے کہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی میں ٹریکٹر ریلی کے دوران کسانوں کا ایک گروپ مبینہ طور پر لال قلعے میں داخل ہوا تھا جس سے کافی ہلچل مچ گئی تھی اور اس گروپ نے مبینہ طور پر جس جگہ ترنگا پرچم لہرایا جاتا ہے اسی جگہ پر اپنا پرچم لہرایا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ نریندر مودی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی جس نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو اُسی کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخی جیت درج کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماہ جنوری میں ہمیں کرکٹ پِچ سے بھی خوشخبری ملی جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے شروعاتی دقتوں کے بعد شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details