اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا کی دوسری لہر کے لیے مودی ذمہ دار: راہل

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کو سمجھنا چاہیے کہ ٹیکہ کاری ہی کورونا کا مستقل حل ہے۔ اس وبا کو شکست دینا ہے تو ملک کی آبادی کی پوری طرح سے ٹیکہ کاری ضروری ہے۔

Rahul Gandhi
راہل گاندھی

By

Published : May 28, 2021, 5:43 PM IST

Updated : May 28, 2021, 5:49 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کی دوسری لہر کی قہر کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کو سمجھے بغیر ہی انہوں نے اس پر جیت کا اعلان کر دیا تھا جس کے سبب ملک کے لاکھوں افراد کو ہلاک ہونا پڑا گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی کو کورونا کا نیچر سمجھ میں نہیں آیا اور اس وجہ سے وہ اسے روکنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار نہ کر سکے۔ اپوزیشن مسلسل حکومت کو اس سلسلے میں آگاہ کرتی رہی لیکن مودی نے اس معاملے میں اپوزیشن کی صلاح پر توجہ ہی نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے میں وزیراعظم نے غیر ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور وہ کورونا کی پہلی لہر سے ہی اس حوالے سے کبھی سنجیدہ نہ ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ پہلی لہر کو مودی سمجھ نہیں پائے ہوں گے لیکن دوسری لہر کی صورتحال کو سمجھے بغیر ہی انہوں نے وبا کے سلسلے میں نرمی برتی اور ان کے کام کرنے کے طریقے سے لاکھوں افراد کو اس وبا نے اپنی زد میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسام الیکشن اجمل پر نہیں بلکہ مقامی کلچر کو بچانے کے لیے ہے: راہل


کانگریس کے رہنما نے کہا کہ مودی کو سمجھنا چاہیے کہ ٹیکہ کاری ہی اس مسئلے کا مستقل حل ہے۔ ماسک، صفائی، سماجی دوری اس کا مستقل حل ہے۔ اس وبا کو شکست دینا ہے تو ملک کی آبادی کی پوری طرح سے ٹیکہ کاری ضروری ہے کیونکہ یہی اس بحران کا مستقل حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ملکوں سے بڑی آباد کی ٹیکہ کاری ہو چکا ہے لیکن ہمارے یہاں صرف تین فیصد آبادی کو اب تک ٹیکہ لگ سکا ہے جبکہ ہندوستان ٹیکہ پروڈکشن کرنے والا اہم ملک ہے۔

یو این آئی

Last Updated : May 28, 2021, 5:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details