اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کایڑ آرام گاہ کے کورونا کیئر سینٹر سے بڑی مدد ملے گی: مختار عباس نقوی

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اجمیر واقع درگاہ خواجہ غریب نوازؒ کی درگارہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان کے اس خط کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے جس میں انہوں نے درگاہ واقع کایڑ آرام گاہ کو عارضی طور پر کورونا کیئر سینٹر کے طور پر استعمال کیے جانے کی پیشکش کی ہے۔

مختار عباس نقوی
مختار عباس نقوی

By

Published : Apr 27, 2021, 11:00 PM IST

نقوی نے منگل کے روز ہی اس خط کے جواب میں لکھا ہے کہ اس سینٹر سے ہزاروں لوگوں کی صحت سلامتی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ملک کے تمام شہری اداروں کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ اس چیلینج بھرے وقت میں عوام کی صحت و سلامتی کے کاموں میں مکمل تعاون کریں۔

مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ مرکزی وزارت اقلیتی امور کے تحت کام کرنے والی درگاہ کمیٹی، خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف، اس بحران کی گھڑی میں تعاون کرنے کے مقصد سے 150 بیگھا میں پھیلی کایڑ آرام گاہ کو عارضی کورونا کیئر سینٹر کے طور پر ریاستی حکومت کو استعمال کے لیے دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'انسانی بہبود کے اس کام میں مکمل طور پر درگاہ کمیٹی کے فیصلے پر اتفاق کے ساتھ منظوری دیتے ہوئے درخواست کروں گا کہ فوراً ریاستی حکومت سے رابطہ کر کے وہاں 'کووڈ کیئر سینٹر' شروع کروائیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details