اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نڈا نے دھیان چند کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا - ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند جی

بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے ٹویٹ کیا کہ ''اولمپک گیمز میں تین تلائی تمغے جیت کر پوری دنیا میں بھارت کا سر فخر سے بلند کرنے والے، پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ، ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند جی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت''۔

Dhyan Chand
Dhyan Chand

By

Published : Aug 29, 2021, 1:17 PM IST

بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے مشہور ہاکی کھلاڑی مرحوم میجر دھیان چند کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اتوار کے روز جے پی نڈا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ''اولمپک گیمز میں تین تلائی تمغے جیت کر پوری دنیا میں بھارت کا سر فخر سے بلند کرنے والے، پدم بھوشن یافتہ، ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند جی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت''۔

انہوں نے کہا کہ دھیان چند کے اعزاز میں منائے جانے والے قومی یوم کھیل کے موقع پر تمام کھیلوں سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں:۔میجر دھیان چند کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ

ہاکی کا جادوگر کہے جانے والے دھیان چند کا جنم 29 اگست 1905 کو الہ آباد میں ہوا۔ ہاکی کے کھیل میں ان کے 1926 سے 1949 تک کے کیریئر میں انہوں نے ملک کو 1928، 1932 اور 1936 میں اولمپک طلائی تمغہ دلایا۔ مسٹر دھیان چند کی سالگرہ ملک میں قومی یوم کھیل کے طور پر منائی جاتی ہے اور کھیلوں کے شعبے میں نمایاں تعاون پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details