حیدرآباد: جنوبی ہند سنیما کی معروف فلم آر آر آر (RRR) کے نغمہ ’ناٹو ناٹو‘ (Naatu Naatu) نے گولڈن گلوبز 2023میں تاریخ رقم کی۔ یہ بھارت کے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے کیونکہ آر آر آر (RRR) فلم کا نغمہ ’ناٹو ناٹو‘ (Naatu Naatu) گولڈن گلوبز 2023میں ’’اصل نغمہ‘‘ original songکا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ ٹیم RRR کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی جب Jenna Ortega نے گولڈن گلوبز کے اسٹیج پر Naatu Naatu کو فاتح قرار دیا۔ لاس اینجلس میں منعقدہ 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی دو مختلف کیٹیگریز میں ’’آر آر آر‘‘ نامزد تھی۔ جن میں بہترین نان انگلش لینگویج فلم اور بہترین آ ریجنل سانگ شامل ہیں۔
گولڈن گلوبز میں Naatu Naatu کا مقابلہ کیرولینا سمیت دیگر مووی سونگز کے ساتھ تھا جن میں بلیک پینتھر، وکانڈا فاریور کا سانگ لِفٹ می اَپ (Lift me up) بھی شامل ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے لاس اینجلس میں میوزک کمپوزر ایم ایم کیروانی موجود تھے، ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سری والی بھی تھی۔ انہوں نے ایوارڈ کو ڈائریکٹر راجامولی، اداکار رام چرن اور این ٹی آر جونیئر کے نام وقف کیا۔ ایوارڈ کو قبول کرتے وقت کیراوانی انتہائی جذباتی ہوئے اور کہا: ’’اس باوقار ایوارڈ کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ: یہ ایوارڈ ایس ایس راجامولی کے وِژن کا ہی ایک خاصہ ہے، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر مسلسل یقین بنائے رکھا اور میرے کام کی حمایت کی۔ N.T. راما راؤ اور رام چرن جنہوں نے پوری قوت کے ساتھ اس نغمہ میں رقص کیا۔‘‘