ادھم پور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں آٹھ گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ہوئے ہیں۔ پہلا دھماکہ بدھ کی رات ادھم پور کے ایک پٹرول پمپ پر کھڑی ایک خالی بس میں ہوا۔ دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ دوسرے دھماکے کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔ پہلا واقعہ رات تقریباً 10.30 بجے ادھم پور ضلع کے ڈومیل چوک پر ایک پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔ دھماکے سے قریب کھڑی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو ادھم پور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ تفتیش جاری ہے۔Mysterious blast in bus at Domail patrol pump
Blast In Bus ادھم پور میں آٹھ گھنٹوں میں دو بم دھماکے، دو زخمی - بس میں بم دھماکہ
ضلع ادھم پور میں 8 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر دو بم دھماکے ہوئے۔ پہلے دھماکے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو ادھم پور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ تفتیش جاری ہے۔Blast In Bus
ادھم پور میں ایک مسافر بس میں بم دھماکہ
ادھم پور کے ڈی آئی جی ریاسی رینج سلیمان چودھری نے بتایا کہ دھماکہ رات 10.30 بجے کے قریب ہوا۔ واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Last Updated : Sep 29, 2022, 8:35 AM IST