مظفر نگر:ضلع عدالت نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر Mohammad Zubair کو دھمکی دینے کے ایک معاملے میں 20 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ آلٹ نیوز کے شریک بانی زبیر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خبر کے بارے میں بات کرنے پر ایک ہندوتوا رہنما کو فون پر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ دفاعی وکیل سید مزمل حیدر نے بتایا کہ چرتھاول تھانے کے علاقے کے ہندو رہنما انکور رانا نے 13 مئی 2021 کو آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف تھانہ چرتھاول میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ انکور رانا نے الزام لگایا تھا کہ زبیر نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے حوالے سے سدرشن چینل کی رپورٹ کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔
ایک ہندو رہنما انکور رانا نے بتایا تھا کہ اس سلسلے میں انہوں نے زبیر سے بات کی ہے۔ فون پر گفتگو کے دوران زبیر نے انکور رانا کو گالی دی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ ایڈوکیٹ سید نے بتایا کہ زبیر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 192، 504 اور 506 کے تحت چرتھاول پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔