اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفرنگر:کانگریس کارکنوں کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - rising inflation

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے کمپنی باغ سے آج کانگریس کارکنوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اگست کرانتی اسمبلی پیدل مارچ نکالا جو شہر کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے شہرکے مرکزی چوراہے مالوی چوک پر ختم کیا گیا۔

مظفرنگر:کانگریس کارکنوں کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظفرنگر:کانگریس کارکنوں کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Aug 10, 2021, 8:24 PM IST

آ ج قومی جنرل سیکرٹری اور ریاستی انچارج پرینکا گاندھی اور ریاستی صدر اجے کمار للو اور ریاستی نائب صدر پنکج ملک کی ہدایات پر ضلع صدر پنڈت سوبودھ شرما اور شہر صدر جنید رؤوف کی مشترکہ قیادت میں اگست کرانتی اسمبلی میں مظفرنگر پٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بھاجپا گدی چھوڑو"" پیدل مارچ نکالا۔

مظفرنگر:کانگریس کارکنوں کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ



یہ پیدل مارچ مظفرنگر کے کمپنی گارڈن سے شروع ہو کر شہر کے مختلف چوراہوں سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مرکزی چوراہے مالوی چوک پر ختم ہوا ۔

مظفرنگر:کانگریس کارکنوں کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: کانگریس کے احتجاج کو پولیس نے روک دیا

مظفرنگر کانگریس پارٹی کے ضلع صدر پنڈت سوبودھ شرما نے بتایا کی ضلع مظفر نگر کے کمپنی باغ سے آج کانگریس کارکنوں نےبڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اگست کرانتی پیدل مارچ نکالا جو شہر کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے شہرکے مرکزی چوراہے مالوی چوک پر ختم ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details