تفصیلات کے مطابق مظفر احمد وانی نے گورنمنٹ گرلز ہایر سکینڈری سکول ترال میں بحثیت پرنسپل کام کر رہے ہیں اور آج وہاں 75 ویں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق عسکریت پسند کمانڈر برہان وانی کے والد مظفر احمد وانی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر اسکول کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
رواں برس کشمیر میں انتظامیہ نے تمام اسکول کے ذمہداران کو یوم آزادی کے تقریبات میں جھنڈا لہرانے کی ہدایت جاری کی تھی۔