راجستھان:دارالحکومت جے پور میں بقرعید کے موقع پر مسلم نوجوانوں نے گنگا جمنی تہذیب (Eid Al adha In Jaipur) کی مثال قائم کی۔ عید الاضحیٰ کا تہوار منانے والے مسلمانوں نے قربانی کے عمل کو کچھ وقت کے لیے روک دیا اور ایک چھوڑ کر ایک شخص ہندو کی ارتھی کو کاندھا دینے پہنچے۔ Muslims Participate in Hindu’s Last Rites۔ انہوں نے نہ صرف ہندو کی ارتھی کو کاندھا دیا بلکہ شمشان گھاٹ تک اس کی تمام مذہبی رسوم میں شریک رہے۔ Muslims Did Last Rites of Hindu Man
تفصیلات کے مطابق سنجے نگر بھٹہ بستی کے رہنے والے سینسر پال سنگھ تنور کا ہفتہ کی دیر رات انتقال ہوگیا۔ معلومات کے مطابق سنسر پال کے خاندان میں اتنے لوگ نہیں تھے کہ ارتھی نکال کر ان کی آخری رسومات ادا کی جا سکے۔ اتوار کو بقرعید کے موقع پر بھٹہ بستی میں واقع نورانی مسجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے لیے لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے۔ نماز ادا کرنے کے بعد انہیں سینسر کے انتقال کی خبر موصول ہوئی۔