اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Muslim Youths Beaten up in Garba Pandal اجین کے گربا پنڈال میں مسلم نوجوانوں کی پٹائی کا ویڈیو وائرل - مسلم نوجوانوں کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

اجین میں کالی داس اکیڈمی میں جاری گربا پروگرام کے دوران اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب بجرنگ دل کے کارکنان نے تین مسلم نوجوانوں کو پکڑ لیا۔ جس کے بعد بجرنگ دل اور ہجوم نے تینوں کی پٹائی کر دی۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ Muslim Youths Beaten up in Garba Pandal

اجین کے گربا پنڈال میں مسلم نوجوانوں کی پٹائی کا ویڈیو وائرل
اجین کے گربا پنڈال میں مسلم نوجوانوں کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

By

Published : Oct 2, 2022, 8:00 PM IST

اجین: مدھیہ پردیش کے اجین میں کالی داس اکیڈمی میں جاری گربا پروگرام کے دوران تین مسلم نوجوانوں کے پکڑے جانے کے بعد ہنگامہ ہو گیا۔ گربا پنڈال میں 3 مسلم نوجوانوں کے داخل ہونے کی اطلاع پر بجرنگ دل کے کارکنان اور عام لوگوں نے مل کر تینوں کی پٹائی کر دی۔ اس دوران بجرنگ دل کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔Muslim Youths Beaten up in Garba Pandal

اجین کے گربا پنڈال میں مسلم نوجوانوں کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

بتا دیں کہ اجین سمیت مدھیہ پردیش کے کئی شہروں میں ہندو تنظیمیں غیر ہندوؤں کے حوالے سے سرگرم ہیں اور مسلسل ایسے لوگوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر رہے ہیں، جو اپنی شناخت چھپا کر گربا پنڈال تک پہنچ جاتے ہیں۔ اس کا اثر اجین میں بھی دیکھا گیا ہے۔ شہر کی کالی داس اکیڈمی میں چل رہے نورنگ ڈنڈیا میں گربا کے دوران اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب بجرنگ دل کے کارکنان نے موقع پر پہنچ کر تین مسلم نوجوانوں کو پکڑ لیا۔ جب معلوم ہوا کہ تینوں نوجوان مسلمان ہیں تو وہاں جمع بھیڑ ان پر ٹوٹ پڑی۔ اس دوران جب مادھو نگر تھانے کی پولیس تینوں کو بچانے آئی تو پولیس اور بجرنگ دل کے کارکنان کے درمیان بھی جھڑپ شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: No Garba Without ID Proof مدھیہ پردیش میں آئی ڈی کارڈ کی جانچ کے بعد گربا پنڈال میں داخلہ

واضح رہے کہ ریاست میں گربا پنڈالوں میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی لگانے کے لیے وزیر اوشا ٹھاکر نے لوگوں کے آدھار اور شناختی کارڈ کی جانچ کرنے کا بیان جاری کیا تھا۔ ان کے اس بیان کی اوما بھارتی نے بھی حمایت کی تھی۔ اس کے بعد بھوپال کی ایم پی پرگیہ بھارتی اور سادھو سنت بھی حمایت میں آگئے۔ نوراتری میں گربا پنڈلوں کے باہر بینرز لگائے گئے تھے کہ غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی ہے۔ اس کے بعد بھی متعدد جگہوں پر دیکھا گیا کہ کئی مسلم نوجوان اپنی شناخت چھپا کر پنڈال میں پہنچ رہے ہیں۔ اس کے بعد ہندو تنظیم کے لوگ انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر رہے ہیں۔ Bajrang Dal beaten up muslim youth

ABOUT THE AUTHOR

...view details