نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پیر کو اروناچل پردیش اور میزورم کے لوگوں کویوم تاسیس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ صدر جمہوریہ مرمو نے ٹویٹ کیا، ''اروناچل پردیش اور میزورم کے لوگوں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد۔ یہ ریاستیں ہندوستان کی بھرپور ثقافت اور تنوع کی نمائندگی کرتی ہیں۔ میزورم کے اپنے حالیہ دورہ کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ "میں اپنے حالیہ دورہ کے دوران میزورم میں جو پُرتپاک استقبال کیا گیا، اس سے مجھے بہت متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں آج ایٹا نگر میں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کرنےوالی ہوں۔ واضح رہے کہ مرمو آج سے اروناچل پردیش کے دو روزہ دورے پر ہوں گی۔
اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے ایک ٹویٹ میں کہا، "اروناچل پردیش اور میزورم کے لوگوں کویوم تاسیس پر مبارکباد۔ اپنے مخصوص نسلی ورثے اور قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور، یہ ریاستیں ہر ایک کو قدرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ریاستوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے میری نیک خواہشات۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا، "میزورم کے لوگوں کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ قدیم خوبصورتی، متنوع نباتات اور حیوانات و بھرپور ثقافتی ورثہ ریاست کو بہت خاص بناتا ہے۔ میزورم کے محنتی لوگ ہمیشہ قوم کی خدمت کے لیے وقف رہے ہیں۔ میں ان کی بھلائی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔