ریاست اترپردیش میں ضلع میرٹھ کے جانی تھانہ علاقے کے کالنجری گاؤں میں 45 برس کی خاتون کمود شرما کا اُس کے دیور کے بیٹے نے گردن پر چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق کمود کے شوہر کا بھتیجا مانک گھر میں اکیلا دیکھ کر اپنی چچی سے ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کی کمود نے مخالفت کی۔
میرٹھ۔: خاتون کے قتل کا معاملہ حل، بھتیجا گرفتار
میرٹھ میں قتل کا دردناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک بھتیجے نے اپنی چچی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش میں اس کا قتل کر دیا۔
بات کھلنے کے ڈر سے مانک نے اپنی چچی کو چاقو سے مار کر ہلاک کر دیا۔ گھر والوں اور پولیس کو گمراہ کرنے کے ساتھ قتل سے بچنے کے لئے مانک نے اسے لوٹ کی واردات کے دوران قتل کا معاملہ ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن مانک کی یہ کوشش ناکام رہی اور سختی سے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نے اس وحشیانہ قتل کے معاملے کا انکشاف کر دیا۔
میرٹھ میں مانک نے جس طرح سے اپنی چچی کا قتل کیا۔ اس سے یہی لگتا ہے کہ اب سماج میں رشتوں کی اہمیت کو کہیں نہ کہیں درکنار کیا جا رہا ہے جو کہ نئے معاشرے کی تعمیر کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔