افغانستان کے موجودہ حالات پر اردو کے مشہور شاعر منور رانا (Munawwar Rana on Taliban) کا بیان سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان پر 20 برسوں تک ظلم ہوئے، جب بیج ہی ایسا بویا گیا تو وہاں مسیحا کیسے پیدا ہوں گے۔ اس طرح کی بیج سے مخمل تو نہیں نکل سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمیشہ سے بھارت کا دوست رہا ہے۔ وہاں کے لوگوں کا بھارت سے خاص لگاؤ ہے اسی لیے وہ یہاں آنا پسند کرتے ہیں۔
منور رانا نے کہا کہ' طالبان کوئی پاگل نہیں، اگر بھارت نے افغانستان میں کوئی ترقیاتی کام کیا ہے تو وہ اسے برباد نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے، وہ دھوکہ دینے والے لوگ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ افغانستان سے بھارت کو کوئی نقصان نہیں ہے، صرف فائدہ ہوگا'۔