اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Munawwar On Yogi: منور رانا نے یوگی اور ان کی والدہ کی تصویر پر لکھا شعر - یوگی ادتیہ ناتھ اور ان کی والدہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اتراکھنڈ کے دورے کے دوران اپنے افراد خاندان سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر کھنچوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، اسی تصویر پر مشہور شاعر منور رانا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ Munawwar Rana Ttweet On CM Yogi And His Mother Meeting

منور رانا نے یوگی اور ان کی والدہ کی تصویر پر لکھا شعر
منور رانا نے یوگی اور ان کی والدہ کی تصویر پر لکھا شعر

By

Published : May 6, 2022, 7:46 AM IST

لکھنؤ:ملک کے مشہور شاعر منور رانا نے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ اور ان کی والدہ کی تصویر پر ٹویٹ کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ان دنوں ان کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اس حوالے سے صارفین مختلف قسم کے تاثرات دے رہے ہیں۔ دراصل سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ 28 سال بعد اتراکھنڈ میں اپنے گاؤں گئے ہیں۔ وہاں انہوں نے اپنی والدہ سمیت خاندان کے تمام افراد سے ملاقات کی۔ ایسے میں ان کی والدہ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔ اس تصویر پر شاعر منور رانا نے اپنے مشہور شعر کی چند سطریں لکھیں۔ Munawwar Rana Recited Poetry On Meeting Yogi And His Mothe

اس میں وہ لکھتے ہیں کہ:۔

میری خواہش ہے کہ میں پھر سے فرشتہ ہو جاؤں

ماں سے اس طرح لپٹ جاؤں کہ بچہ ہو جاؤں

ان کا یہ ٹویٹ آتے ہی صارفین نے اس پر اپنی رائے دینا شروع کر دی ہے۔ کسی نے لکھا ہے کہ منور صاحب آپ یوپی چھوڑنے والے تھے، تو کسی نے لکھا ہے کہ محبت پھیلاؤ، محبت ملے گی۔ تاہم ان کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر بحث کا بڑا موضوع بنا ہوا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ رواں برس جنوری میں مشہور شاعر منور رانا اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگر سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ اسمبلی انتخابات میں جیت گئے تو وہ یوپی چھوڑ دیں گے۔ وہ کولکتہ یا دہلی چلے جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ان کے والد نے پاکستان جانا منظور نہیں کیا۔ اگر بی جے پی جیت جاتی ہے تو انہیں بڑے دکھ کے ساتھ شہر اور مٹی چھوڑنی پڑے گی۔ اس بیان کو لے کر وہ سوشل میڈیا پر بحث کے مرکز میں تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details