اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کپوارہ: ژالہ باری اور بارش کے سبب کھیت اور باغات میں تباہی

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نقصانات کا تخمینہ کر اس کی بھرپائی کی جائے اور میوہ صنعت سے وابستہ افراد کے قرضہ معاف کئے جائیں

ژالہ باری اور بارش کے سبب کھیت اور باغات میں تباہی
ژالہ باری اور بارش کے سبب کھیت اور باغات میں تباہی

By

Published : Oct 6, 2021, 1:13 PM IST

جموں و کشمیر کے علاقہ رامحال کے تارتھ پورہ کے درجنوں گاوں میں گذشتہ شام ہوئی شدید ژالہ باری سے کھیت اور باغات میں تباہی مچی ہے جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

نمائندے کے مطابق اتوار کی شام تقریبا 15منٹ تک تارت پورہ، ویلگام، کلمونہ و دیگر گاوں میں شدید ژالہ باری ہوئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے اتوار کے روز تقریبا 6 بجے تیز ہواوں اور موسلادھار بارش ہوئی، ساتھ ہی شدید ژالہ باری بھی شروع ہوئی جس سے کھیت اور باغات میں تباہی مچ گئی اور تمام کھڑی فصلوں کو کافی نقصان ہوا ۔

ژالہ باری اور بارش کے سبب کھیت اور باغات میں تباہی

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نقصانات کا تخمینہ کر اس کی بھرپائی کی جائے اور میوہ صنعت سے وابستہ افراد کے قرضہ معاف کئے جائیں

ژالہ باری اور بارش کے سبب کھیت اور باغات میں تباہی

یہ بھی پڑھیں:جموں: شدید بارشوں سے منڈی میں فصلوں کا بے تحاشا نقصان

وہیں بی ڈی سی یسین شیخ نے حکام سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے لئے پیکج کا اعلان کیا جائے اور ان کا کے سی سی قرض بھی معاف کیا جائے اور علاقے میں ٹیمیں روانہ کی جائیں تاکہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا سکے۔

وہیں چیف ہارٹیکلچر آفیسر کپوارہ ہندوارہ نے ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرہ زمینداروں کے لئے معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details