اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Court Fixes Charges Against Mukhtar Ansari مختار انصاری پر گینگسٹر ایکٹ میں الزام طے، اگلی سماعت 30ستمبر کو - ایم پی ایم ایل اے کورٹ

مختار انصاری پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے لیے سفارشی لیٹر لکھے جانے کے معاملے میں مقامی عدالت نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت الزام طے کیے ہیں۔ اس معاملے مین اگلی سماعت 30 ستمبر کو ہوگی۔ Mukhtar Ansari booked under Gangster Act

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 15, 2022, 5:09 PM IST

مئو: اترپردیش کے ضلع مئو میں سابق ایم ایل اے مختار انصاری پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے لیے سفارشی لیٹر لکھے جانے کے معاملے میں مقامی عدالت نے جمعرات کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت الزام طے کردیے ہیں۔ Mukhtar Ansari Booked Under Gangster Act

باندہ جیل سے عدالت میں پیشی کے لئے یہاں لائے گئے مختار کے خلاف گروہ بند جرائم کے الزامات طے ہونے کے بعد عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 30ستمبر طے کی ہے۔ ایم پی ایم ایل اے اور گینگسٹر ایکٹ کی اسپیشل عدالت کے اڈیشنل سیشن جج دنیش چورسیا نے مختار انصاری کو باندہ جیل و ایک دیگر معاملے میں سلیم کو بارہ بنکی اور انور و سہجانند کو غازی پور جیل سے الزام طے کرنے کے لئے عدالت میں ذاتی طور سے آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ ان ملزمین کو تھانہ دکشن ٹولہ میں فرضی اسلحہ لائسنس معاملے میں پشی کے لیے باندہ، بارہ بنکی اور غازی پور جیل سے مئو لایا گیا۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان تینوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

جج چورسیا نے معاملے کو سننے کے بعد مختار و دیگر ملزمین سمیت کل 04افراد کے خلاف گینگسٹر ایکٹ میں الزامات طے کرتے ہوئے اگل سماعت 30ستمبر طے کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مختار انصاری نے بطور ایم ایل اے دکشن ٹولہ تھانہ علاقے کے پتے پر نصف درجن لوگوں کو اپنے لیٹر پیڈ پر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔ جس پر لائسنس جاری ہوا تھا۔ بعد میں جانچ میں تینوں لوگوں کے پتے فرضے پائے گئے۔

اس معاملے میں مختار انصاری پر 120بی و دیگردفعات میں مقدمہ درج ہوا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے اس معاملے میں سبھی ملزمین پر گینگسٹر لگانے کی سفارش کردی۔جسے آج عدالت نے منظور کرلیا۔ سماعت کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان مختار انصاری کو باندہ جیل بھیج دیا گیا۔ Court Fixes Charges Against Mukhtar Ansari

یہ بھی پڑھیں: FIR Against Mukhtar Ansari's Wife مختار انصاری کی اہلیہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details