اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت کے اقدامات نے بھارت کو کورونا سے جیت دلائی: نقوی - ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے امرت مہوتسو

مختار عباس نقوی نے بھارت کی آزادی کے 75 سال کے ’’ امرت مہوتسو ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر ’’ میرا وطن ، میرا چمن ‘‘ مشاعرہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مشترکہ جذبے اور عزم نے ہمیں ہر قسم کے بحران اور چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنایا ہے۔

مختار عباس نقوی
مختار عباس نقوی

By

Published : Aug 28, 2021, 7:25 PM IST

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ملک نے آزادی کے 75 برسوں میں بہت سے اتار چڑھاؤ، بحران اور چیلنجز دیکھے ہیں لیکن ہمارے مشترکہ جذبے اور عزم نے فتح حاصل کروایا اور پوری دنیا میں فتح کا جھنڈا پھہرایا۔

نقوی نے ہفتے کو بھارت کی آزادی کے 75 سال کے ’’ امرت مہوتسو ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر ’’ میرا وطن ، میرا چمن ‘‘ مشاعرہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مشترکہ جذبے اور عزم نے ہمیں ہر قسم کے بحران اور چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج جو آج ہمارے ملک نے محسوس کیا ہے وہ کورونا ہے۔ تقریباً ایک سال پہلے یہ چیلنج نہ صرف ہمارے ملک میں بلکہ پوری دنیا میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کا عزم ، معاشرے کا تحمل ، معاشرے کی احتیاط اور حکومت کے ذرائع اور سہولیات نے ہندوستان کو اس کورونا کی تباہی سے آزاد ہونے کی راہ پر ڈال دیا ہے۔

نقوی نے کہا کہ سو سال پہلے ہسپانوی فلو آیا تھا، اس وقت ہمارے ملک کی آبادی 300 ملین تھی، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش بھی تھے۔ اس وقت تیس کروڑ میں سے دو کروڑ لوگ بدقسمتی سے موت کے گھاٹ اتر گئے جن میں سے 80 فیصد بھوک سے مر گئے تھے۔ آج دنیا کا سب سے بڑا ویکسینیشن پروگرام ہندوستان میں جاری ہے۔ 80 کروڑ لوگوں کو راشن دیا جا رہا ہے۔ اب تک تقریبا 70 کروڑ لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ ہم اس عزم اور سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں اپنے آپ پر فخر ہے کہ ہم ہندوستانی ہیں جہاں بھائی چارہ ہے اور ہم آہنگی بھی ہے۔

مزید پڑھیں:Coronavirus Update: ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.56 فیصد

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آزادی کے 'امرت مہوتسو' کے تحت مرکزی وزارت اقلیتی امور 2023 تک ملک بھر میں "میرا وطن، میرا چمن" مشاعرے ،کوی سمیلن کا اہتمام کر رہی ہے۔ ان میں ملک کے معروف اور ابھرتے ہوئے شعراء اپنی شاعری، نظموں سے لوگوں کو آزادی کے 75 سال سے متعلق یادوں سے روشناس کرائیں گے۔ وسیم بریلوی ، شبینہ ادیب ، منظر بھوپالی ، ڈاکٹر وی پی سنگھ ، صبا بلرامپوری ، حسیب سوز ، ڈاکٹر اعجاز پاپولر میرٹھی ، سردار سریندر سنگھ شجر ، سکندر حیات گڑبڑ ، خورشید حیدر ، عقیل نعمانی ، ڈاکٹر عباس رضا نیر جلالپوری جیسے نامور شاعر حصہ لے رہے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details