مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مودی حکومت میں وہ مرکزی اقلیتی امور کی وزارت کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ کابینہ سے استعفیٰ دینے کے بعد نقوی نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ کہا جا رہا ہے کہ پی ایم مودی نے کابینہ کی میٹنگ میں نقوی کی تعریف کی تھی، اس کے بعد استعفی دینے سے مختلف طرح کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔ Mukhtar Abbas Naqvi Resigns From Union Cabinet
واضح رہے کہ مختار عباس نقوی کی راجیہ سبھا کی مدت جمعرات (7 جولائی) کو ختم ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں بی جے پی نے انہیں امیدوار نہیں بنایا تھا۔ اس کے بعد سے یہ قیاس لگائے جا رہے تھے کہ پارٹی انہیں نیا عہدہ سونپ سکتی ہے۔ مختار عباس نقوی مرکز کی مودی حکومت میں واحد مسلم چہرہ تھے۔ نیز نقوی اور راج ناتھ سنگھ پی ایم مودی کی حکومت میں صرف دو ایسے وزیر ہیں، جو اٹل بہاری واجپائی کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں بھی تھے۔