اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اقلیتی طبقے کے لوگوں کو تعلیم پر توجہ دینی چاہیے: موسم بے نظیر نور - مغربی بنگال

رکن پارلیمان موسم بینظیر نور نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے لوگوں کو صرف اور صرف تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ترقی خود بخود قدم چومے گی۔

اقلیتی طبقے کے لوگوں کو تعلیم پر توجہ دینی چاہیے
اقلیتی طبقے کے لوگوں کو تعلیم پر توجہ دینی چاہیے

By

Published : Oct 23, 2021, 2:10 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ترنمول کانگریس کی سرکردہ رہنما اور رکن پارلیمان موسم بینظیر نور نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے لوگوں کو صرف اور صرف تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ترقی خود بہخود قدم چومے گی۔

اقلیتی طبقے کے لوگوں کو تعلیم پر توجہ دینی چاہیے

ضلع میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے موسم بینظیر نور نے کہا کہ ممتابنرجی کی حکومت نے ریاست کے تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے ترقی کی راہ ہموار کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے لوگوں کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جا چکا ہے، اس پر سختی سے کام بھی کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بنگال کے عوام ان ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام بالخصوص اقلیتی طبقہ تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے۔

مزید پڑھیں:۔بی جے پی کو تعلیمی نظام پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں: ٹی ایم سی رہنما


ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس کی بدولت تمام مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ اس کے بغیر آج کے دور میں کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں تعلیمی اداروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ جدید تعلیمی ادارے بھی قائم کئے گئے ہیں۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ تعلق سے بیدار ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details