بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کے ایک بڑے میڈیا گروپ میں گزشتہ دو دنوں سے خاندانی شادی کی تقریب جاری ہے۔ اس میں بڑی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ ان میں بالی ووڈ ادکار عامر خان اور فلم ڈائریکٹر کرن راؤ بھی ان کے ساتھ پہنچے۔ ان کے علاوہ مشہور شاعر کمار وشواس، مشہور ٹی وی شو اداکار اور شاعر شیلیش لوڈٖھا، میواڑ گھرانہ کے شہزادہ لکشیا راج سنگھ بھی شادی کی تقریب میں پہنچے۔ راجستھان کے یوتھ کانگریس رہنما سچن پائلٹ نے بھی شرکت کی۔
یہ تقریب 24 سے 26 جنوری تک جاری رہے گی۔ معلومات کے مطابق یہ بھوپال کی اب تک کی سب سے بڑی شادی کی تقریب ہے۔ اس کے لیے شہر کے قریب ایک بڑا گھر بنایا گیا ہے۔ بھوپال ان دنوں فلمی فنکاروں کا پسندیدہ مقام بنا ہوا ہے۔ کوئی نہ کوئی فلمی اداکار ہر ہفتے یہاں ضرور آتا ہے۔ بھوپال اور اس کے آس پاس کے مقامات پر تقریباً 7 فلموں کی شوٹنگ جاری ہے۔ 32 سے زائد ویب سیریز شوٹ ہو رہی ہیں۔ چند روز قبل فلمی اداکارہ روینہ ٹنڈن اور کنگنا رناوت شوٹنگ کے لیے گئی تھیں۔ اس کی وجہ یہاں کا خوبصورت لوکیشن ہے۔