میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں گزشتہ روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک ماں نے اپنے عشق کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر اپنے دو معصوم بچوں کا قتل کر دیا۔ قتل کے بعد دونوں بچوں کی لاشوں کو نہر میں ڈال دیا۔ اس پورے سانحہ کو انجام دینے کے لیے اس کے عاشق کے علاوہ چار اور افراد نے اس واردات میں ملوث تھے حالانکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے اس معاملے میں سبھی ملزمان کو گرفتار کر دونوں بچوں کی لاشوں کو گنگ نہر سے برآمد کر لیا ہے۔
میرٹھ میں دہلی گیٹ تھانہ علاقہ کے خیر نگر کے گولر والی گلی سے 22 مارچ کی شام کو لاپتہ ہونے والے بھائی اور بہن کی لاشیں پولیس نے گنگا نہر بھولا سے برآمد کی ہیں۔ بچوں کے قتل کا معاملہ ان کی ماں کی محبت سے جوڑا جا رہا ہے۔ جن حالات میں دونوں بچوں کی گمشدگی کی کہانی پولیس کو سنائی گئی، اس سے اہل خانہ پر پہلے ہی شق پیدا ہو گیا تھا۔ پولیس نے شروعاتی تفتیش میں اندازہ لگایا اور پھر تفتیش کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر اس قتل کا انکشاف کر دیا۔