اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مدھوبنی: لمبے وقت سے خالی تھی گود، خاتون نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا - تینوں بچے لڑکے ہیں

بہت مشہور کہاوت ہے کہ جب بھی اوپر والا کچھ دیتا ہے تو وہ چھپر پھاڑ کر دیتا ہے۔ کئی سالوں سے بچے کی ولادت سے مایوس مدھوبنی کی ایک خاتون نے تین بچوں کو ایک ساتھ جنم دیا۔

birth to three child
birth to three child

By

Published : Sep 3, 2021, 9:33 AM IST

ریاست بہار کے مدھوبنی میں ایک خاتون نے شادی کے طویل عرصے کے بعد تین بچوں کو جنم دیا۔ تینوں بچے لڑکے ہیں۔ بچوں کی پیدائش کے بعد خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دراصل ہرلاکھ بلاک کے کواہی گاؤں کے رہائشی امریش راؤت کی بیوی امبیکا کماری کی شادی کو کئی دن گزر چکے تھے۔ جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ ایک طویل عرصے سے شوہر اور بیوی نیم حکیم سادھو سنت کا چکر لگا رہے تھے لیکن کسی کو پاس کوئی علاج نہیں تھا۔ آخر ایک دن امبیکا کماری کے پیٹ میں درد ہوا تو ان کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کے خاندان والوں کو بچوں کی خوش خبری دی اور چند گھنٹوں بعد امبیکا نے تین بچوں کو جنم دیا۔

مزید پڑھیں:۔اندور: کورونا سے صحت یاب خاتون نے جڑواں بچے کو جنم دیا

تینوں نوزائیدہ بچے لڑکے ہیں۔ اس خوشخبری کے بعد خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگ اسے خدا کا کرشمہ بتا رہے ہیں۔ تاہم نوزائیدہ بچوں کی حالت اچھی نہیں ہے۔ ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد کے فورا بعد ریفر کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details