اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

New Corona cases in India: بھارت میں کورونا کے چھ ہزار سے زائد نئے کیسز

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6,450 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,42,43,945 ہو گئی ہے۔ اس دوران فعال کیسز 385 کم ہوکر 75456 رہ گئے ہیں۔ Corona Recovery cases in India

New Corona cases in India
New Corona cases in India

By

Published : Dec 28, 2021, 8:04 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 6358 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,47,99,691 ہو گئی ہے اس دوران 293 مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4,80,290 ہو گئی ہے۔ Total corona deaths in India

قابل ذکر ہے کہ پیر کو ملک میں 72 لاکھ 87 ہزار 547 کووڈ ویکسین دی گئی اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن ایک ارب 42 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 736 ہو گئی ہے۔ Total vaccination in India

منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 653 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6,450 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,42,43,945 ہو گئی ہے۔ اس دوران فعال کیسز 385 کم ہوکر 75456 رہ گئے ہیں۔ Corona Recovery cases in India

یہ بھی پڑھیں: Corona Vaccination in india: ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد 141.37 کروڑ سے متجاوز

ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح 98.40 فیصد، فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

فی الحال کیرالا میں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 1464 کم ہو کر 21,908 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 2864 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5168028 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 236 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 46,822 ہو گئی ہے۔ کیرالا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details