اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں اب تک 48.78 کروڑ سے زائد ٹیکے کی خوراکیں دستیاب کی جا چکیں - مرکزی وزارت صحت

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 48.78 کروڑ سے زائد ٹیکے کی خوراکیں دستیاب کرائی جا چکیں ہیں۔

more than 48.78 crore vaccine doses have been provided to states/uts  so far
بھارت میں اب تک 48.78 کروڑ سے زائد ٹیکے کی خوراکیں دستیاب کی جا چکیں

By

Published : Jul 31, 2021, 6:16 PM IST

مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے کہا ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کو اب تک کووڈ-19 کے ٹیکے کی 48.78 کروڑ سے زیادہ خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تمام ذرائع سے اب تک 48.78 کروڑ سے زائد ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔ ان میں سے ضائع ہونے والی سمیت 45.82 کروڑ خوراکیں استعمال کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Update: بھارت میں کورونا کے 41,649 نئے کیسز، 593 اموات درج

یہ بھی پڑھیں: Coronavirus Update: دنیا بھرمیں کورونا سے 42.07 لاکھ افراد ہلاک

بیان کے مطابق ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 68.57 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں بھیجنے کا عمل جاری ہے۔ اس وقت ان کے پاس 3.14 کروڑ سے زائد خوراکیں دستیاب ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details