قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 215.26 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
Corona Vaccine Update
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 15 کروڑ 26 لاکھ 13 ہزار 49 ویکسین دی جا چکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 5221 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 176 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.11 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 2.82 فیصد ہوگئی ہے۔