دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 26 لاکھ 71 ہزار 163 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13،742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے 16 ہزار نئے کیسز اور138 ہلاکتیں اسی عرصے کے دوران 11،799 مریض صحت مند ہوئے ، جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 38 ہزار 705 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 4801 سے بڑھ کر مجموعی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 708 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 138 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 705 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.21 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.37 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔