صدر رام ناتھ کووند نے موہن لال اور محمد اکرم چودھری کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔
موہن لال اور محمد اکرم چودھری جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج مقرر - etv bharat urdu
صدر رام ناتھ کووند نے بدھ کے روز دو جوڈیشل افسران کو ترقی دے کر ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ میں بطور جج تقرری کو منظورِ دی ہے۔
موہن لال اور محمد اکرم چودھری جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج مقرر
قانون و انصاف کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق، موہن لال اور چودھری کی تقرری صدر جمہوریہ نے آئین ہند کی آرٹیکل 217 کی شق (1) کے تحت کی ہے۔ ان کی تقرری اس دن سے عمل میں آئے گی جس دن وہ عہدہ سنبھالیں گے۔
ان نئے ججوں کی تقرری کے بعد ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے۔