اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi On Increasing Chinese Incursions: 'چین کی بڑھتی دراندازی پر مودی کی خاموشی حیران کن' - راہل گاندھی کا ٹویٹ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی Rahul Gandhi On Increasing Chinese Incursions نے کہا ہے کہ چین بھارتی سرحد میں مسلسل دراندازی کر رہا ہے اور وہ سرحد پر سرگرمیاں بڑھا رہا ہے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اس پر خاموش ہیں اور ان کی یہ خاموشی حیران کن ہے۔

'چین کی بڑھتی دراندازی پر مودی کی خاموشی حیران کن'
'چین کی بڑھتی دراندازی پر مودی کی خاموشی حیران کن'

By

Published : Jan 4, 2022, 4:37 PM IST

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ چین بھارتی سرحد کے قریب مسلسل سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔ اس نے پینگونگ لیک Pangong Lake پر گزشتہ دومہینے کے دوران پل کی تعمیر کی اور یہ تعمیراتی کام لائن آف ایکچوئل کنٹرول LAC کے بالکل قریب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین جس طرح ہمارے لیے وارننگ بن رہا ہے، اس کا جواب دیا جانا چاہیے، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ملکی سلامتی سے جڑے اس معاملے پر وزیراعظم حیران کن طور پر خاموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India on China Renaming Places in Arunachal: چین کی طرف سے اروناچل پردیش کے مقامات کا چینی نام رکھنا بے معنی



راہل گاندھی نے کہا، 'وزیراعظم کی خاموشی غیر معمولی ہے۔ ہماری سرزمین، ہمارے لوگ، ہماری سرحدیں زیادہ تحفظ کی مستحق ہیں۔'
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details