اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India's 1st indigenous Aircraft Carrier: مودی 2 ستمبر کو مقامی طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت کو لانچ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 2 ستمبر کو کیرالہ کے کوچی پہنچیں گے، جہاں وہ طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت کو لانچ کریں گے۔ وکرانت کے آغاز کے ساتھ بھارت ان ممالک کے ایک منتخب گروپ میں شامل ہو جائے گا جو مقامی طور پر ایک طیارہ بردار بحری جہاز کو ڈیزائن کرنے اور اسے بنانے کی منفرد صلاحیت کے حامل ہوں گے جو کہ مرکز کے میک ان انڈیا کا حقیقی ثبوت ہوگا۔India's 1st indigenous Aircraft Carrier

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 30, 2022, 9:57 PM IST

چنئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 2 ستمبر کو کیرالہ کے کوچی میں پہلے دیسی طیارہ بردار بحری جہاز (آئی اے سی) وکرانت کو کمیشن دینے کے بعد بھارت منتخب ممالک کے گروپ میں شامل ہوجائے گا۔India's 1st indigenous Aircraft Carrier

آج یہاں جاری ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 2 ستمبر کا دن ملک کی خود کفالت کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا، جب آئی اے سی وکرانت کو وزیر اعظم مودی کے ذریعہ کمیشن بنایا جائے گا، یہ تاریخ بھارتی بحریہ اور پورے ملک کے لئے اہم ہوگی۔

وکرانت کے آغاز کے ساتھ بھارت ان ممالک کے ایک منتخب گروپ میں شامل ہو جائے گا جو مقامی طور پر ایک طیارہ بردار بحری جہاز کو ڈیزائن کرنے اور اسے بنانے کی منفرد صلاحیت کے حامل ہوں گے جو کہ مرکز کے میک ان انڈیا کا حقیقی ثبوت ہوگا۔ وکرانت بھارت کا اب تک کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے۔ یہ بھارتی بحریہ کے لیے دیسی ساختہ پہلا جہاز بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi On Energy بھارت توانائی کے معاملے میں خود کفیل بن جائے گا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details