بھارتی طلباء کی بحفاظت واپسی کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایم نریندر مودی نے بدھ کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کی۔ معلومات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال کا جائزہ لیا، خاص طور پر خارکیف میں جہاں بہت سے بھارتی طلباء پھنسے ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے بھارتی شہریوں کے محفوظ انخلاء پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ Modi Spoke on Phone with Russian President Vladimir Putin
Modi and Putin conversation : مودی اور ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت - بھارت ارو روس کے درمیان گفتگو
پی ایم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کی۔ معلومات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال کا جائزہ لیا، خاص طور پر خارکیف میں جہاں بہت سے بھارتی طلباء پھنسے ہوئے ہیں۔ Russia Ukraine Crisis
مزید پڑھیں:۔Russia Ukraine War: یوکرین بحران پر وزیراعظم مودی کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ
اسی دوران روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی شام ایک بار پھر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ وزیراعظم کی یوکرین کے بحران پر یہ تیسری اعلیٰ سطحی ملاقات ہے۔ اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر سرگئی کسلیتسیا نے کہا ہے کہ یوکرین کو اس بات پر شدید افسوس ہے کہ ایک بھارتی طالب علم خارکیف میں روسی مسلح افواج کی اس گولہ باری کا نشانہ بن گیا ہے۔ ہم بھارت اور متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔