اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بھارت اپنے مفاد کے ساتھ ذرہ برابر بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا'

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت کے پاس طاقت اور صحیح جواب دینے کی صلاحیت ہے ۔ ہماری فوجی طاقت نے ہماری بات چیت کرنے کی اہلیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ وہ آج فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے جیسلمیر پہنچے ہیں۔

مودی فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے جیسلمیر پہنچے
مودی فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے جیسلمیر پہنچے

By

Published : Nov 14, 2020, 9:44 AM IST

Updated : Nov 14, 2020, 4:07 PM IST

آج ملک بھر میں دیوالی کا جشن منایا جا رہا ہے، دیوالی کے جشن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی بھارت پاک سرحد پر واقع جیسلمیر پہنچے ہیں جہاں وہ سرحد پر تعینات فوجیوں کے ساتھ روشنی کے تہوار دیوالی کا جشن منارہے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی ساڑھے آٹھ بجے خصوصی طیارے کے ذریعے جیسلمیر میں ایئر فورس اسٹیشن پہنچے،

وزیر اعظم نے بھارتی جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت کے پاس طاقت اور صحیح جواب دینے کی صلاحیت ہے ۔ ہماری فوجی طاقت نے ہماری بات چیت کرنے کی اہلیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آج بھارت دہشت گردوں کے آقاؤں کے گھر میں داخل ہوکر مارتا ہے۔ آج دنیا یہ جان رہی ہے اور سمجھ رہی ہے کہ یہ ملک اپنے مفاد سے کسی بھی قیمت پر ذرا برابر بھی سمجھوتہ کرنے والا نہیں۔ بھارت کا یہ رتبہ اور طاقت جوانوں کے حوصلہ کی وجہ سے ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھارت کی پالیسی واضح ہے۔ آج کابھارت سمجھنے اور سمجھانے کی پالسیی پار بھروسہ کرتا ہے لیکن اگر ہمیں آزمانے کی کوشش ہوتی ہے تو جواب بھی اتنا ہی ملتا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا' ہمالیہ کی بلندیاں ہوں ریگستان کی توسیع ، گھنے جنگل ہو یا پھر سمندر کی گہرائیو، ہر چیلنجز پر ہمیشہ آپ کی بہادری بھاری پڑی ہے۔ آپ کے اسی حوصلہ کو سلام کرتے ہوئے آج بھارت کے 130 کروڑ باشندے آپ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہر بھارتیوں کو اپنے فوجیوں کی طاقت اور صلاحیت پر فخر ہے۔ انہیں آپ کی بہادری پر فخر ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور چیف آف آرمی اسٹاف منوج مکند نارونے سمیت فوج کے متعدد اعلی افسران بھی موجود تھے۔

Last Updated : Nov 14, 2020, 4:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details