حیدرآباد: تلنگانہ میں وزیراعظم مودی کے دورہ سے پہلے شہرحیدرآباد میں مودی نوانٹری کے فلکسی بورڈس لگائے گئے ہیں۔ یہ فلکسی تلنگانہ چیتنیہ یوتھ فورس نام سے لگائے گئے ہیں۔ جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ ہینڈلوم کی اشیا پر عائد پانچ فیصد جی ایس ٹی کو واپس لیاجائے۔ PM Modi visits to Telangana
قبل ازیں مرکز سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے بنکروں نے وزیراعظم مودی کو لاکھوں پوسٹ کارڈس روانہ کئے تھے۔پوسٹ کارڈس کی مہم کی شروعات 22اکتوبر کو وزیر ہینڈلومس تارک راما راو نے کی تھی اور ایسے پوسٹ کارڈس وزیراعظم کو بھیجنے کی خواہش کی تھی۔شہرمیں مودی واپس جاو کے احتجاج میں شدت پیداہوگئی ہے۔