نریندر مودی امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کے لیڈروں کے ساتھ کواڈ فریم ورک کی پہلی چوٹی کانفرنس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن میں شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ مودی 24 ستمبر کو واشنگٹن میں آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن، جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا اور امریکہ کے صدر جوزف آربائیڈن کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پہلی کواڈ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
جبکہ 25 ستمبر کو وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عام بحث کا موضوع ’’کووڈ وبا سے ابھرنے کی امید کے ساتھ ایک لچکدار مزاحمت تیار کرنا ‘ مسلسل تعمیر نو، زمین کی ضروریات کا خیال رکھنا، لوگوں کے حقوق کا احترام کرنا اور اقوام متحدہ کو دوبارہ فعال بنانا ہے‘‘۔