اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Stalin Urges Amit Shah اسٹالن نے امت شاہ سے سی آر پی ایف بھرتی امتحانات میں تمل کو شامل کرنے کی اپیل کی

ایم کے اسٹالن نے امت شاہ سے سی آر پی ایف بھرتی امتحان میں تمل کو شامل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ایک خط لکھا ہے۔ انہوں مرکز کے اس نوٹفکیشن کو 'امتیازی' اور 'یکطرفہ' قرار دیا جس میں صرف انگریزی اور ہندی کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 9, 2023, 7:23 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے تمل اور دیگر علاقائی زبانوں کو سی آر پی ایف بھرتی کے لیے کمپیوٹر ٹیسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔ امت شاہ کو لکھے گئے خط میں جس کی کاپیاں یہاں میڈیا کو جاری کی گئیں۔ انہوں نے مرکز کے اس نوٹفکیشن کو 'امتیازی' اور 'یکطرفہ' قرار دیا جس میں صرف انگریزی اور ہندی کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ سی آر پی ایف کا یہ امتحان تامل ناڈو سے 579 سمیت 9,212 آسامیوں کو پر کرنے کے لئے پورے ملک کے 12 مراکز میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امتحان انگریزی اور ہندی میں لکھا جا سکتا ہے جس نے تمل ناڈو کے امیدواروں کو حیران کر دیا ہے۔ وہ ایک نقصان دہ پوزیشن میں ہیں کیونکہ وہ اس قابل نہیں تھے کہ اپنی ''مقامی ریاست'' میں یہ امتحان اپنی مادری زبان میں امتحان دے سکیں۔ اسٹالن نے یہ حقیقت بھی بتائی کہ ''ہندی میں بنیادی فہم'' کے لئے 100 میں سے 25 نمبرمختص کرنے سے صرف ہندی بولنے والے امیدواروں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے نوٹیفکیشن کو ان کے مفادات کے خلاف قرار دیا جنہوں نے تمل ناڈو سے امتحان کے لیے درخواست دی تھی۔ اسٹالن نے کہا کہ یہ نہ صرف یکطرفہ، لیکن امتیازی ہے جو تملناڈو کے خواہشمند امیدواروں کو سرکاری ملازمت لینے سے روکتا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹالن نے امت شاہ سے فوری مداخلت کرنے کی درخواست کی جس سے غیر ہندی بولنے والے نوجوانوں کو تمل سمیت اپنی علاقائی زبان میں امتحان دینے کی اجازت مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Stalin Appeals to PM Modi اسٹالن نے تمل ناڈو میں پی ایم مترا پارک کو نافذ کرنے کا مودی سے مطالبہ کیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details