اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سرمایہ کاروں کے لئے 'آتم نربھر نیوشک متر پورٹل' - نینشل سنگل ونڈو

حکومت 'انویسٹ انڈیا' پروگرام کے تحت ملک میں پائیدار سرمایہ کاری کو ممکن بنانے کےمقصد سے خصوصی شعبوں کے سرمایہ کاروں کو ہدف بنانے اور نئی ساجھے داری کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے'آتم نربھر نیوشک متر پورٹل' تیار کررہی ہے۔

سرمایہ کاروں کے لئے 'آتم نربھر نیوشک متر پورٹل'
سرمایہ کاروں کے لئے 'آتم نربھر نیوشک متر پورٹل'

By

Published : Mar 13, 2021, 10:33 PM IST

صنعت و تجارت کی مرکزی وزارت نے آج یہاں بتایا کہ' گھریلو سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں کو اور زیادہ مضبوط کرنے کے مقصد سے گھریلو سرمایہ کاروں کو سہولت مہیا کرنے، اطلاعات کو نشر کرنے اور سہولت دینے کےلئے صنعت و تجارت کی وزارت کا صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) 'آتم نربھر نیوشک متر پورٹل' کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے۔ یہ پورٹل ابھی جائزے کے مرحلے میں ہے اور اس کا حتمی ایڈیشن 15 مئی 2021 تک تیار ہوجائےگا۔ بعد میں اس کا ویب پیج بھی مختلف علاقائی زبانوں اور موبائل ایپ پر مہیا ہوگا۔

وزارت کے مطابق اس پورٹل میں انویسٹ انڈیا پر سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور سہولیات سے متعلق ایک مختص ڈیجیٹل ٹیم ہوگی، جو گھریلو سرمایہ کاروں کو انویسٹ انڈیا کے ماہرین کے ساتھ براہ راست جڑنے یا اپیل میٹنگ کرنے اور اپنی سرمایہ کاری اور مخصوص تجارت سے متعلق معاملوں پر بحث کرنے کی سہولت فراہم کرےگی۔

یہ پورٹل سرمایہ کاروں کو بھارت میں ان کے مکمل تجارتی سفر کے دوران انہیں ڈیجیٹل تعاون دے گا اور انہیں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے سے لے کر ان کے کاروبار پر نافذ ہونے والے مراعات اور ٹیکس، بھارت میں تجارت کرنے کے لئے ضروری معلومات اور مدد، مالی فنڈکے ذرائع، خام مال کی فراہمی کی معلومات، تربیت، انتظامیہ، سے جڑی ضرورتوں اور ٹینڈر سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنے میں مدد کرےگا۔

یہ پورٹل سرمایہ کاروں کے خصوصی حقوق کو ہدف بنانے اور ان کے تجارتی سفر کے دوران ان کی تجاویز کو تیزی سے منظور اور نفاذ کو یقینی بنانے کی سمت میں کی جارہی بے حد اہم ڈیجیٹل پہلوں میں سے ایک ہے۔

اس پورٹل پر مرکز اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں اور نئی پہلوں سے متعلق روزانہ اپڈیٹ مہیا کرائی جائےگی۔ انویسٹ انڈیا کے ماہرین کے ساتھ آمنے سامنے کی میٹنگ اور غور و خوض کی سہولت ہوگی، جو کہ گھریلو سرمایہ کاروں کے لئے مناسب سہولت اور ان کے مسئلوں کا حل یقینی کرے گی۔

اس کے علاوہ کاروبار سے متعلق نفاذ، لائسنس اور منظور کے سلسلے میں تفصیلی معلومات بھی پورٹل پر ملے گی۔ مختلف شعبوں اور ریاستوں میں ترغیب اور منصوبوں کی تلاش اور تقابلی تجزیہ دستیاب ہوگا۔

پورٹل پر سبھی ریاستوں کی پالیسیوں، منظوریوں، محکموں اور اہم افسروں وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات ہوگی۔ نینشل سنگل ونڈو، اسٹارٹ اپ انڈیا، او ڈی او پی، پی ایم جی، این آئی پی وغیرہ جیسی دیگر پہلوں کو اس پلیٹ فارم کو بھی پورٹل سے جوڑا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details