اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی کے بعد نتیش کمار اور دیگر رہنماؤں نے کورونا ٹیکہ لگوایا - آل انڈیا میڈیل انسٹیٹیوٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کورونا ویکسین لگوائی ہے۔

وزیر اعظم مودی کے بعد کن کن شخصیات نے ویکسین لگوائی؟
ministers who took vaccine after PM Modi

By

Published : Mar 1, 2021, 4:27 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ایمس میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی۔ اس کے بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی آج کورونا کی ویکیسین لگوائی۔ پٹنہ آئی جی آئی ایم ایس میں وزیر اعلی نتیش کمار کے علاوہ نائب وزیر اعلی سمیت کئی دیگر وزرا اور اراکین اسمبلی نے بھی کورونا ویکسین لگوائی ہے۔

وزیر اعظم مودی کے بعد کون کون سی شخصیات نے ویکسین لگوائی؟

دراصل، کورونا ویکسین آنے کے بعد سے مسلسل حزب اختلاف ٹیکہ پر سوال اٹھاتا رہا ہے۔ تاہم وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کورونا کا ٹیکہ لگوایا ہے۔

اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے بھی آج کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر صحت پربھو رام چودھری نے دورے مرحلہ میں ویکسین لگوائی ہے۔ پربھو رام چودھری نے بھوپال کے جے پی ہسپتال پہنچ کر ٹیکہ لگوایا۔ پربھو رام چودھری مدھیہ پردیش کے پہلے وزیر ہیں، جنہوں نے کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوایا ہے۔

وزیر اعظم مودی کے بعد کن کن شخصیات نے ویکسین لگوائی

ویکسین لگوانے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وزیر پربھو رام چودھری نے کہا کہ وہ سینیئر سٹیزن کے زمرے میں آتے ہیں، اس لیے انہوں نے پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد ٹیکہ لگوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'لگا دیا اور پتہ بھی نہیں چلا': وزیر اعظم نے ٹیکہ لینے کے بعد نرس کو بتایا

ٹیکہ اندازی کے بعد عام لوگوں میں جو خدشات ہیں، وہ اسی طرح دور ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی چنئی میں کورونا ٹیکہ کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details