اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'فوج ملک کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے'

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ فوج کے جوان مشرقی لداخ میں کسی بھی مذموم حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور وہ ملک کی زمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

rajnath singh
'فوج ملک کی زمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے'

By

Published : Nov 18, 2021, 8:05 PM IST

راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو لداخ کے ریزانگ لا میں چین کے ساتھ 1962 کی جنگ میں شہید فوجیوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ایک نئی جنگی یادگار کا افتتاح کر رہے تھے۔

ریزانگ لا میموریل چین کی جنگ کے بعد یہاں تعمیر کیا گیا تھا لیکن حال ہی میں اس کی تزئین و آرائش اور توسیع کی گئی ہے اور اسے ایک نئی شکل دی گئی ہے۔ جون 2020 میں وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں شہید ہونے والے 20 فوجیوں کے نام بھی نئی یادگار میں شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضائیہ کا ایم آئی۔17 ہیلی کاپٹر کی اروناچل پردیش میں ایمرجنسی لینڈنگ



وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کا کبھی کسی کی سرزمین پر قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن اگر کسی نے اس کی طرف دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'بھارت کا کردار یہ رہا ہے کہ ہم نے کبھی کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں کیا۔ لیکن اگر کسی ملک نے بھارت کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا ہے تو ہم نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ہماری فوج کے بہادر سپاہی ہندوستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔'

یون این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details