جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا جو بھی عسکریت پسندی کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
عسکریت پسندی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: منوج سنہا ان باتوں کا اظہار منوج سنہا نے اودھم پور پولیس ٹریننگ کالج میں 669 فائرمین کے پہلی بیچ کی آؤٹ پاسنگ پریڈ کے دوران کیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔
عسکریت پسندی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: منوج سنہا سنہا نے کہا نیو جنریشن وارفیئر (New Generation Warfare) میں سوشل میڈی ا کا استعمال کر کے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر شدت پسندی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ایسے عناصر جموں و کشمیر میں امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:سرینگر: 'پنچایتی راج با اختیار بننے نہیں دیا جارہا ہے'
ایل جی نے کہا ایسے امن دشمن عناصر پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اور جموں و کشمیر پولیس و دیگر ایجنسیاں یہ کام بخوبی کر رہی ہیں۔