کانگریس کے رکن پارلیمان آنند شرما کی قیادت والی پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور نے وزارت کے گرانٹ کے مطالبہ پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مردم شماری کے لئے آئٹم وار اور سال وار سرگرمیوں کی تقسیم کے مطابق مردم شماری اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کی تیاری کر لی گئی ہے۔
مردم شماری رواں سال ہو سکتی ہے: وزارت داخلہ
رپورٹ کے مطابق حکومت نے کمیٹی کو بتایا کہ 2021 کی مردم شماری کے پہلے مرحلے کا کام 2021 - 22 کے دوران کیا جائے گا۔ ابھی اس کی آخری تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ مردم شماری کا یہ مرحلہ اپریل 2020 سے ستمبر 2020 کے درمیان کیا جانا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔
وزارت داخلہ
اس مرحلے میں رہائشی حالات، سہولیات اور املاک سے متعلق ڈاٹا جمع کیا جائے گا۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق آبادی مردم شماری کا مرحلہ 2022 - 2023 میں کیا جائے گا۔ یہ کام بھی پہلے کیا جانا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔