بنگلور: خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا یے۔ بلا شبہ خواتین معاشرے کا ایک اہم ترین حصہ ہیں جن کے بغیر زندگی ناممکن ہی نظر آتی ہے۔ لیکن عام طور پر دیکھا جاتا یے کہ خواتین کو وہ عزت، احترام و وقار نہیں دیا جاتا، ان کی اہمیت کو کم کرنے کی کوششیں کی جاتی ہے۔ موجودہ دور میں خواتین نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مردوں سے کسی بھی اعتبار سے کم نہیں، بلکہ کئی میدانوں میں زیادہ کامیاب نظر آتی ہیں۔
نئے دور کی خواتین نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر خود مختار بنی ہیں بلکہ دوسروں کو روزگار مہیا کراتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ بنگلور کی معروف خواتین انٹرپرنیور جو کہ مسلم انڈسٹریلسٹ اسوسی ایشن سے جڑی بزنس لیڈر ہیں، عالمی یوم خواتین کے موقع پر عوام کے لئے و خاص طور پر خواتین کو پیغام دے رہی ہیں۔ خواتین کا عالمی دن دنیا کے کئی ممالک میں منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب خواتین کو قومی، نسلی، لسانی، ثقافتی، معاشی یا سیاسی تقسیم کی پرواہ کیے بغیر ان کی کامیابیوں کے لیے تسلیم کیا جاتا ہے۔