اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوم پدر پر مردوں کو والد کی روحانی ذمہ داری کا درس - international fathers day

عالمی یوم پدر کے موقع پر اِسکان دوارکا تنظیم دہلی این سی آر کے مردوں کو ایک والد کی روحانی ذمہ داریاں سکھا رہی ہے۔

فادر'س ڈے پر مردوں کو سکھایا جا رہا ہے‘ والد کی روحانی ذمہ داری
فادر'س ڈے پر مردوں کو سکھایا جا رہا ہے‘ والد کی روحانی ذمہ داری

By

Published : Jun 18, 2021, 9:19 PM IST

تنظیم کا کہنا ہے کہ اس سے ان کے سیلف ڈیویلپمنٹ کا راستہ تیار ہوگا۔ اس فادر'س ڈے کے موقع پر اِسکان نے بچوں سے اپنے والد کے روحانی بہبود کی ذمہ داری لینے کا عزم لینے کی امید کی ہے۔

پہلے قدم کے طور پر اِسکان نے بچوں کو اپنے والد کی بہبود کے لیے آن لائن آرتی بُک کرنے کا آپشن دیا ہے۔ دوسری پہل کے تحت بچوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ اپنے والد کو ڈِسکور یور پرماننٹ ہَیپینیس (ڈی وائی پی ایچ) کورس سے جوڑیں۔

بچے اس بات کو سمجھتے ہیں کہ یہ کورس ان کے والد کو مستقل خوشی دے گا اور یہ خوشی پورے گھر میں پھیلی ہوگی۔ اس آن لائن کورس کا آپریشن اِسکان کے سینیئر اسپیکر مشورہ دیں گے۔

اس میں چھ موضوعات ہوں گے جس میں رب کے وجود، اچھے لوگوں کے ساتھ برا کیوں ہوتا ہے اور دنیا میں کئی مذاہب کیوں ہیں، جیسے سوالوں کا حل دیا جائے گا۔

اِسکان کے پدیومن پربھو نے کہا،’اس سال فادر'س ڈے ایسے مشکل وقت میں آیا ہے، جب ہم کورونا وبا کی دوسری لہر سے ابھرنے ہوئے ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ تمام والد اس وقت اپنے بچوں کے لیے درست ماحول بنانے کے تناؤ سے گذر رہے ہیں۔

بچوں کو وبا سے بچانا ان کا ہدف ہے۔ اِسکان کی ان دونوں پہل سے ہر والد کو اس مشکل وقت میں مضبوطی ملے گی۔ اس فادر'س ڈے کے موقع پر میں سبھی بچوں کو ترغیب دینا چاہوں گا کہ وہ آگے آئیں اور اپنے والد کو ’ڈی وائی پی ایچ‘ سے جوڑیں۔ یہ قدم وبا کے سبب پھیلی نیگیٹیوِٹی کے درمیان امید کی روشنی جیسی ہوگی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details