اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پلوامہ میں کورونا وائرس پر قابو پانے مساجد کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف اور اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال کے ہمراہ پانپور کا دورہ کیا اور قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں کے مساجد کے آٸمہ اور زمہ داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔

پلوامہ میں کورونا وائرس پر قابو پانے مساجد کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ
پلوامہ میں کورونا وائرس پر قابو پانے مساجد کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ

By

Published : May 1, 2021, 9:30 PM IST

اجلاس کے دورآن مساجد کے آٸمہ اور زمہ داروں کو اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ کیسے وہ متعلقہ علاقوں میں لوگوں کو ایس او پیز اپنانے کی ہدایت دیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے آٸمہ کو مساجد میں ایس او پیز اپنانے کی ہدایت دی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ وبائی بیماری بہت خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے جو باعث تشویش بات ہے انہوں نے کہا اس بیماری کا کوئی موزوں علاج نہیں ہے اس لیے ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکر ہی اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔

پلوامہ میں کورونا وائرس پر قابو پانے مساجد کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ

انہوں نے کہا ایس او پیز کے علاوہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائنزپر بھی ہمیں سختی سے عمل کرنا ہو گا تاکہ ہم اس مہلک بیماری کو شکست دے سکیں۔

اس موقع پر کچھ زمہ دارآں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ متعلقہ علاقوں میں یہ پیغام پہنچاکر اس پر عمل پیرا ہونے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

واضع رہے کہ اس پروگرآم میں تحصیلدار پانپور،ایس ڈی پی او پانپور اور ایکزکیٹیو آفسر پانپور کے علاوہ آٸمہ اور ولیج زمہ داروں کی ایک اچھی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details