اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Muhammad Salim Criticism Central Gov: محمد سلیم کی مرکزی حکومت پر تنقید - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے اشوک ستون کو لے کر مرکزی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی حکومت ہے جو تاریخ کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ CPIM Leader Mohammed Salim

محمد سلیم کی مرکزی حکومت پر تنقید
محمد سلیم کی مرکزی حکومت پر تنقید

By

Published : Jul 18, 2022, 2:36 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری اور سرکردہ رہنما محمد سلیم CPIM Leader Mohammed Salim نے کہا کہ اشوک ستون کو لے کر مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی حکومت ہے جو تاریخ کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ MD Salim Slam Central Govt Over Ashoka Emblem

محمد سلیم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے اشوک ستون کو لے کر کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی مشورہ نہیں کیا۔ کسی کی رائے لینی بھی ضروری نہیں سمجھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے سڑکوں کے نام بدلنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ہے. کچھ نا کرنے کی وجہ سے ہی ملک کی معیشت کہاں آکر کھڑی ہے. لوگ بے روزگار ہیں. حکومت بے روزگاری کو دوری کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

سی پی آئی ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی موجودہ حکومت اور مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے. دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز پیر کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر نصب قومی نشان اشوک ستون کی نقاب کشائی کی۔ اشوک ستون کے قریب کی گئی پوجا ارچنا میں بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی سمیت کئی اعلیٰ رہنما موجود تھے. قابل ذکر ہے کہ اشوک ستون کانسے کا بنا ہوا ہے اور اس کا وزن 9500 کیلو گرام اور اونچائی ساڑھے چھ میٹر ہے. اشوک ستون کو سہارا دینے کے لیے اسٹیل کا ایک ڈھانچہ بنایا گیا ہے جس کا وزن 6500 کیلو گرام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details