قومی دارالحکومت دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخابات میں کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی نے چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس نے چوہان بانگر کی سیٹ پر سابق رکن اسمبلی حاجی اشراق کو شکست دی ہے۔
اس کامیابی کے بعد دہلی ریاستی کانگریسی کمیٹی کے دفتر میں جشن کا ماحول ہے کیونکہ کانگریس نے کافی عرصہ بعد دہلی میں کامیابی حاصل کی ہے۔
خیال رہے کہ ایم سی ڈی کے ضمنی انتخابات میں سب سے اہم مقابلہ چوہان بانگر کی سیٹ پر ہی تھا جہاں پر عآپ نے اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا لیکن عوام کے اندر دہلی فسادات پر کیجریوال حکومت کے خلاف سخت ناراضگی تھی جس کا اظہار چوپان بانگر کے عوام نے کیا۔
کانگریس نے چوہان بانگر کی سیٹ پر سابق رکن اسمبلی حاجی اشراق کو شکست دی ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے چوہان بانگر سیٹ سے کامیاب ہونے والے چودھری زبیر احمد سے بھی بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا مقابلہ ایک ایم سی ڈی کے امیدوار سے نہیں تھا بلکہ سیدھا کیجریوال سے تھا۔
کیونکہ پوری عام آدمی پارٹی اس سیٹ پر اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے زور لگا رہی تھی لیکن عوام نے مجھے منتخب کر کے مجھے کامیاب بنایا۔
کانگریس نے چوہان بانگر سیٹ پر کامیابی حاصل کی اس دوران کانگریس کے رہنما مرزا جاوید نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ یہ جیت عوام کی جیت ہے اور عوام نے کیجریوال کو بتا دیا کہ دہلی فسادات میں جو ہوا اسے عوام نے معاف نہیں کیا۔
چوہان بانگر میں کامیابی کے بعد کانگرس کے دفتر میں جشن انہوں نے مزید کہا کہ کیجریوال سرکار کو عوام نے اپنا ووٹ دیکر کامیاب بنایا تھا لیکن دہلی فسادات کے دوران کیجریوال کی خاموشی اور تبلیغی جماعت کے خلاف ان کے رویہ کا جواب چوہان بانگر کے عوام نے دیا ہے۔