اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mayawati Tweet On Kanpur Violence: کانپور تشدد معاملہ میں پولیس کو بے قصوروں کو ہراساں نہیں کرنا چاہئے، مایاوتی - مایاوتی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کانپورتشدد معاملہ پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی کو بھی اپنے لوگوں پر سختی سے شکنجہ کسنا چاہئے۔ انہیں صرف معطل کرنے اور نکالنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ انہیں سخت قوانین کے تحت جیل بھیجا جائے۔ Mayawati criticize to bjp on kanpur violence

کانپور تشدد معاملہ میں پولیس کو بے قصوروں کو ہراساں نہیں کرنا چاہئے، مایاوتی
کانپور تشدد معاملہ میں پولیس کو بے قصوروں کو ہراساں نہیں کرنا چاہئے، مایاوتی

By

Published : Jun 6, 2022, 12:53 PM IST

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کانپور تشدد کو لے کر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے۔ کسی بھی مذہب کے لیے توہین آمیز زبان کا استعمال مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانپور تشدد میں پولیس کو بے قصوروں کو ہراساں نہیں کرنا چاہیے۔

کانپور تشدد معاملہ میں پولیس کو بے قصوروں کو ہراساں نہیں کرنا چاہئے، مایاوتی

انہوں نے مذہب سے متعلق نامناسب تبصرہ کرنے پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو بھی اپنے لوگوں پر سختی سے شکنجہ کسنا چاہیے۔ انہیں صرف معطل کرنے اور نکالنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ انہیں سخت قوانین کے تحت جیل بھیجا جائے۔ یہی نہیں حال ہی میں کانپور میں جو تشدد ہوا ہے، اس کی تہہ تک جانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تشدد کے خلاف پولیس کارروائیوں میں بے قصور لوگوں کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details