اترپردیش کے اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly elections کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد سے تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی کامیابی کے لیے کوششں تیز کر دی ہیں، ہر کوئی پارٹی اپنے اپنے سیاسی سوجھ بوچھ کے ساتھ میدان میں اپنے امیدوار کو اتارنا چاہتی ہے۔
اسی ضمن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، جو اسد الدین اویسی کی سیاسی پارٹی ہے، نے اترپردیش میں 100 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا ہپہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔ لیکن اس پارٹی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ قیاس آرئیاں کی جارہی ہے کی مسلم ووٹوں کے تقسیم ہونے کا قوی امکان ہے، جس کی وجہ سے فرقہ پرست طاقتوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
یوپی اسمبلی انتخابات 2022 میں زیادہ ظالم اور فرقہ پرست لوگوں کے خلاف ووٹوں کی تقسیم کم سے کم ہونے کے لیے مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے۔ Maulana Sajjad Nomani Letter to Owaisi
خط میں مولانا نے لکھا ہے کہ آپ بخوبی واقف ہیں ملک کے مسلم دشمن اور فسطائیت کے عمبردار طبقے کی اصل عوامی طاقت کا سرچشمہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کا تعلق او بی سی سے ہوتا ہے ، جس میں بے شمار اکائیاں آتی ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ جب اس طبقے کے لوگ فرقہپرست طاقتوں کے خلاف صف آرا ہوجاتے ہیں تو ان ظالم طاقتوں کو شکست ہوتی ہے۔