مشہور عالم دین مولانا کلب جواد Famous Religious Scholar Maulana Kalbe Jawad نے کہا کہ زیادہ عمر میں لڑکیوں کی شادی ہونے سے ان کے بگڑنے کے امکانات زیادہ رہتے ہیں۔
اس لیے دین اسلام نے لڑکیوں کی شادی جلد از جلد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی کی اگر حکومت اس قسم کا کوئی قانون بناتی ہے تو اس پر عمل کیا جائے گا۔ مولانا کلب جواد نے جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے ہجومی تشدد کے خلاف بنائے گئے قانون کو خوش آئند قرار دیا۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بدھ کی شام ایک مذہبی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران مولانا کلب جواد نے کہا کہ حکومتیں قانون تو بناتی ہیں۔ لیکن اسلام میں لڑکیوں کی جلدی شادی کا حکم ہے۔