مولانا کلب جواد نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے لیے بھارتی زائرین کو کربلا جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ ہر برس بھارتی زائرین بڑی تعداد میں چہلم کے موقع پر کربلا جاتے رہے ہیں۔
بھارت کے ہزاروں عقیدت مندوں کا حکومت سے اپیل ہے کہ بھارتی زائرین کو امام حسین کے چہلم کے موقع پر کربلا جانے کی اجازت دی جائے اور سفر میں جو بھی مشکلات ہیں انہیں جلد سے جلد حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ دیگر ممالک کے زائرین کو عراق آنے کی اجازت دی گئی ہے مگر بھارتی زائرین کو امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے یہ افسوس ناک ہے۔