بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گیس کے اخراج کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک جوڑے کی موت ہوگئی، اس خبر کی تصدیق پولیس نے جمعرات کو دی۔ اطلاعات کے مطابق بارہمولہ کے نور باغ علاقہ میں ایک جوڑا اپنے گھر کے کمرے میں سو رہا تھا۔ کمرے میں سردی سے نجات کیلے گیس ہیٹر کا استعمال کیا تھا، اس دوران گیس ہیٹر سے گیس کا اخراج ہونے لگا، جس کے سبب وہ بے ہوش ہو گئے۔ جس کے بعد دونوں کو نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ اس واقعہ کی خبر علاقہ میں پھیلتے ہی ہر طرف ماتم اور غم کا ماحول پیدا ہو گیا۔ Married couple dies from gas leak in baramulla
Couple Dies From Gas Leak گیس لیکج سے شادی شدی جوڑے کی موت
ضلع بارہمولہ میں ایک شادی شدہ جوڑے کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق رات میں جوڑا اپنے کمرے میں سو رہا تھا، اسی دوران گیس کے اخراج کے سبب دونوں کی موت ہوگئی ہے۔Couple Dies From Gas Leak
گیس لیکج سے شادی شدی جوڑے کی موت
مزید پڑھیں:۔دہلی: گیس لکیج سے گھر میں آتشزدگی، جڑواں بچوں سمیت ماں کی موت
اس حوالے سے پولیس نے مرنے والوں کی شناخت ڈاکٹر عبدالرشید بھٹ اور ان کی اہلیہ نثارہ بیگم ساکنہ نورباغ بارہمولہ کے بطور کی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجہ دم گھٹنے کا پتہ لگایا اور مزید اس کیس کی تحقیقات چل رہی ہے۔